مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 305
مکتوبات احمد ۳۰۵ جلد پنجم کروں ۔ کیا دوبارہ اپنی نمازیں پڑھوں؟ ہر ایک نماز کے ساتھ فرض کتنی دفعہ پڑھوں؟ دوئم ۔ قصر کتنے دنوں تک نماز ہو سکتی ہے۔ ۱۳ جنوری ۱۹۰۶ء حضرت اقدس علیہ السلام کا جواب مکتوب نمبر ۳ والسلام عاجز خادم مولا بخش محرر میانی ضلع سیالکوٹ * جواب لکھ دیں اعادہ نماز کی ضرورت نہیں ۔ حدیثوں میں اختلاف ہے۔ بعض پندرہ دن تک ہی بیان کرتی ہیں ۔ اکثر تین دن تک روایت کرتی ہیں اور جس حالت میں انسان مسافر ہے۔ قطعی طور کا اقامت کا ارادہ نہیں ۔ اس صورت میں اگر پندرہ دن تک قصر کرے تو کچھ حرج نہیں ۔ غرض اختلافی مسئلہ ہے نماز کا عود کسی طرح ضروری نہیں ہے۔ والسلام مکتوب نمبر ۴ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مبلغ ۱۵۰ روپیہ کے نوٹ پہنچ گئے چونکہ اس وقت عید پر ایک کافی جلسہ ہو گیا تھا اس لئے صرف چند روز میں چار سو روپے خرچ کئے اور اب روز روز مہمان بکثرت آتے ہیں ۔ یہی امر ہے جس کے لئے لکھا گیا تھا۔ اگر ایسا ہو کہ ماہوار ایک معقول رقم سیالکوٹ سے پہنچ جایا کرے تو کسی قدر لنگر خانہ کے بار عظیم سے سبکدوشی ہو۔ ان تر ڈدات کی وجہ سے اپنے کام میں بہت تردد اور حرج واقع ہوا ہے۔ امید ہے خدا تعالیٰ کوئی راہ نکال دے گا ۔ باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔ ۳ را پریل ۱۹۰۷ء والسلام مرز اغلام احمد