مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 302
مکتوب نمبر۱ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ اخویم منشی مولا بخش صاحب سلّمہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کومعلوم ہو گا کہ جو خادمہ آپ نے روانہ کی تھی وہ صرف چارروزرہ کرواپس اپنے گھر کو چلی گئی اور اس نے آتے ہی کہا کہ میں اس جگہ نہیں رہ سکتی کیونکہ میرا بیٹا ہے اور میری والدہ ہے میں تو صرف بیعت کرنے آئی ہوں اس لئے واپس چلی گئی۔خادمہ کے نہ ہونے کی وجہ سے بڑی تکلیف ہے اور خادمہ ایسی چاہئے کہ بازار میں بھی جا سکے اور لنگرخانہ سے روٹی اور گوشت لا سکے پردہ دار عورت کسی کام کی نہیں۔آپ کو مکرّر لکھتا ہوں کہ آپ جہاں تک ممکن ہو کوشش کریں اور اخویم ڈاکٹر سید عبد الستار صاحب نے اب تک کوئی خادمہ نہیں بھیجی۔آپ ان کو اطلاع دے دیں کہ آپ بھی جہاں تک ہو سکے کوشش فرما کر کوئی خادمہ روانہ فرماویں۔دو خادمہ کی ضرورت ہے کیونکہ ایک خادمہ تو لڑکے کے لئے چاہئے اور دوسری خادمہ متفرق کاموں کے لئے۔۳۰؍مئی ۱۹۰۳ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ