مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 297
مکتوبات احمد ۲۹۷ جلد پنجم اس کے چند روز بعد میں نے حضرت مسیح موعود کو ان کے ارشاد کے ماتحت نسخہ کے لئے یاد دلایا تو پھر مندرجہ ذیل دوسرا خط حضرت نے مہربانی فرما کر مجھے بھیجا۔ مگر کچھ غلطی پہلی طبع کے وقت کا تب سے ہو گئی تھی ۔ اب درستی کی جاتی ہے ۔ مکتوب نمبر ۲ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ دوائی میرے تجربہ کی رو سے یہ ہے کہ ایک حصہ مشک خالص مثلاً ۶ ماشہ نریسی خالص ۳ ماشه فولا د قلمی ۳ ماشہ۔ یہ دوا خوب پیس کر باہم ملا کر دو دورتی کی گولیاں بنالیں اور ہر روز شام کے وقت ایک گولی کھا لیا کریں ۔ ( عورت کھائے ۔ ناقل ) فکر اور غم سے جہاں تک ممکن ہو ۔ اپنے تئیں بچا ئیں کہ اس کا دل پر اثر ہوتا ہے اور دل سے تمام اعضاء پر اور خدا تعالیٰ سے بھی نماز میں پنج وقت دعا کرتے رہیں ۔ خدا کے فضل سے کیا تعجب ہے کہ خدا لڑکی کی جگہ لڑکا دیدے کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے اور میں انشاء اللہ تعالیٰ دعا کرتا رہوں گا ۔ ☆ ☆ ہمیشہ یاد دلاتے رہیں ۔ والسلام میرزا غلام احمد اس کے بعد اللہ کے فضل اور حضور کی دعا سے میرے ہاں دولڑ کے پیدا ہوئے اور پھر دو لڑکیاں ۔ بڑا لڑکا تین چار سال کا ہو کر فوت ہو گیا ۔ باقی اولا د خدا کے فضل سے اب تک زندہ موجود ہے اور صاحب اولاد ہے۔ الحمد للہ ۔ حمد الحکم جلد ۴۲ نمبر ۱ مورخه ۱۴ جنوری ۱۹۳۹ء صفحه ۴