مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 22 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 22

مکتوبات احمد ۲۲ جلد سے حضرت مرزا سلطان محمود بیگ صاحب حضرت مرزا محمود بیگ صاحب ولد مرزا فتح محمد بیگ صاحب السَّابِقُونَ الأَوَّلُونَ میں تھے ۔ آپ پٹی ضلع قصور کے رہنے والے تھے ۔ آپ کے والد صاحب عربی کے با قاعدہ تعلیم یافتہ عالم تھے ۔ آپ پٹی کے رؤسا اور کرسی نشینوں میں سے تھے اور منصف تھے ۔ حضرت مرزا محمود بیگ صاحب نے ابتدائی تعلیم اپنے علاقہ میں ہی حاصل کی ۔ غالباً ۱۸۹۶ ء یا ۱۸۹۷ء میں آپ بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے ۔ بیعت کے بعد یک لخت ایک غیر معمولی تغیر نیکی اور دین کی طرف ہوا اور جوانی میں ہی طبیعت دنیاوی امور سے نفرت کرنے لگی ۔ بیعت کے بعد آپ نے فرض نمازوں کے علاوہ تہجد بھی با قاعدہ شروع کر ۔ دی اور جب نماز پڑھتے تو انتہائی عاجزی اور گریہ وزاری سے نماز ادا کرتے ۔ آپ غالبا ۱۸۹۸ء میں قصور سے میٹرک پاس کر کے قادیان آگئے اور تعلیم الاسلام ہائی سکول میں ملازمت اختیار کر لی اور پھر اپنے اہل و عیال اور چھوٹے بھائی کو بھی قادیان لے گئے لیکن ۱۹۰۲ ء یا ۱۹۰۳ء میں ملازمت سے علیحدگی اختیار کر لی اور حضرت مسیح موعود کے مشورہ سے گوجرہ ضلع لائلپور ( حال ٹو بہ ٹیک سنگھ ) میونسپل سکول میں ملازمت اختیار کر لی ۔ جتنا عرصہ آپ گوجرہ میں رہے جماعت کے امام الصلوۃ اور پریزیڈنٹ رہے۔ گوجرہ میں آپ نے تقریباً ۲۰ سال ملازمت کی اور غالباً ۱۹۳۵ء کے قریب ملازمت سے فارغ ہو کر بمع اہل و عیال واپس قادیان دارالامان پہنچ گئے ۔ قادیان میں تجارت کرنے کی کوشش کی مگر کامیابی نہ ہو سکی اور تقریباً ۱۹۴۰ء یا ۶۴۱ میں قادیان سے واپس اپنی جد ی جائیداد پر قبضہ کے لئے پٹی آ گئے اور کچھ عرصہ بعد