مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page iii of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page iii

i عرض ناشر اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے احباب جماعت کی خدمت میں مکتوبات احمد کی جلد جلد پنجم پیش کی جا رہی ہے ۔ یہ جلد حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے ۲۲۶ خطوط پر مشتمل ہے ۔ یہ مکتوبات حضور علیہ السلام نے ۳۶ صحابہ کرام اور دیگر احباب جماعت وغیر از جماعت کے نام تحریر فرمائے ہیں ۔ جلد لھذا میں حضرت مولانا نور الدین صاحب بھیروی خلیفہ المسیح الاول اور حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے نام مکتوب بھی شامل اشاعت ہیں جو پہلی جلدوں میں شامل ہونے سے رہ گئے تھے ۔ اس جلد میں ۲۴ مکتوبات کے چر بے بھی شامل اشاعت ہیں ۔ ان خطوط پر کا نشان لگا دیا گیا ہے ۔ اب تک میسر آنے والے حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے مکتوبات کی یہ آخری جلد ہے جس میں متفرق اخبارات ، رسائل ، رجسٹر روایات صحابہ ، کتب و دیگر ذرائع سے ملنے نے صد سالہ والے خطوط کو یکجا کیا گیا ہے ۔ یوں لو یکجا کیا گیا ہے ۔ یو خلافت احمد یہ جو بلی کے مبارک موقع پر حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مکتوبات کو نئی ترتیب سے شائع کرنے کا جو آغاز کیا تھا ، اب اس کی تکمیل ہو رہی ہے ۔ الحمد للہ علی ذالک ۔ اگر چہ ابتدائی منصوبہ میں اس کی اشاعت تین جلدوں میں قرار پائی تھی لیکن پانچ جلدوں میں اس کی تکمیل ہوئی ہے ۔