مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 20 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 20

ایک شخص سلطان محمد نثار احمدی نے حضرت اقدس ؑ سے فارسی زبان میں کتاب ازالہء اوہام کے لئے درخواست کی۔حضور نے اس کے رقعہ پر تحریر فرمایا۔مکتوب السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ مدتے شد کہ کتاب ازالۃ الاوہام تقسیم شدہ بجز یک نسخہ کہ من برائے ضرورت خود نزد خود دارم ہیچ جلد باقی نمائدہ البتہ اگر کتاب دیگر درکار باشد( در کتب خانہ) موجود باشد خواہم داد۔٭ والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ ترجمہ از ناشر السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ مدت ہوئی کہ کتاب ازالۂ اوہام تقسیم ہو چکی ہے اور بجز ایک نسخہکے جو کہ میں اپنی ضرورت کے لئے اپنے پاس رکھتا ہوں۔کوئی جلد باقی نہیں رہی البتہ اور کوئی کتاب درکار ہو تو (کتب خانہ )میں موجود ہوئی تو دے دوں گا۔والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ ٭ رجسٹر روایات صحابہ(غیرمطبوعہ)جلد۱۱ صفحہ ۱۸۸