مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 268 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 268

مکتوبات احمد ۲۶۸ مکتوب نمبر ا بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي محبتی اخویم جلد: السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ اس وقت میں نہایت قلیل الفرصت ہوں ۔ مگر میں نے ارادہ کیا ہے کہ آپ کے شبہات کا جواب اپنے ایک رسالہ میں جو میں نے لکھنا شروع کیا ہے لکھ دوں ۔ یہ رسالہ اگر خدا تعالیٰ نے چاہا تو نومبر ۱۹۰۵ء تک ختم ہو جائے گا اور چھپ جائے گا ۔ یہ آپ کے ذمہ ہوگا کہ نومبر کے اخیر میں یا دسمبر ۱۹۰۵ء کے ابتداء میں مجھے اطلاع دیں تو میں یہ رسالہ آپ کی خدمت میں بھیج دوں اور میں امید رکھتا ہوں کہ رسالہ کے دیکھنے سے علاوہ آپ کے شبہات کے ازالہ کے اور بھی کئی قسم کی آپ کی واقفیت بڑھے گی ۔ اگر چہ میرے نزدیک یہ معمولی اعتراضات ہیں جن کا کئی متفرق کتابوں میں بار بار جواب دیا گیا ہے ۔ مگر چونکہ آپ کی تحریر سے سعادت اور حق طلبی مترشح ہو رہی ہے۔ اس لئے میں محض آپ کے فائدہ کے لئے پھر یہ تکلیف اپنے پر گوارا کرلوں گا کہ آپ کے فہم اور مذاق کے مطابق جہاں تک مجھ سے ہو سکے لکھ دوں گا۔ آئندہ ہر یک امر اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے ۔ مجھے امید تھی کہ یہ باتیں ایسی سہل اور راہ پر پڑی ہیں کہ آپ تھوڑی سی توجہ سے خود ہی ان کو حل کر سکتے تھے ۔ لیکن اس میں کچھ مصلحت الہی ہو گی کہ مجھ سے آپ نے جواب مانگا۔ باقی خیریت ہے ۔ ۱۷ اگست ۱۹۰۵ء حمد الفضل قادیان جلد ۳۴ نمبر ۱۴۸ مورخه ۲۶ جون ۱۹۴۶ ء صفحه ۲ ☆ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد علی اللہ عنہ قادیان ضلع گورداسپور پنجاب