مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 267 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 267

مکتوبات احمد ۲۶۷ جلد پنجم حکیم محمد حسین صاحب قریشی لاہور کے مفرح عنبری کے خریدار تھے اور حکیم صاحب نے ایک دفعہ دوائی کے ساتھ حضرت اقدس کے دعاوی کے متعلق ایک اشتہار بھیج دیا تھا ۔ وہ اشتہار مولانا مرحوم کی خدمت میں پیش کیا ۔ مولانا مرحوم اس کو دیکھ کر چونک پڑے اور حضرت اقدس کے دعاوی کی تحقیقات میں اپنے تئیں ہمہ تن مصروف کر دیا ۔ قریباً دس سال تک ۱۹۰۲ء سے ۱۹۱۲ء تک تحقیقات میں مصروف رہے اور اس عرصہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے بھی خط و کتابت کا سلسلہ جاری رکھا ۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے دست مبارک سے آپ کو بہت سے خطوط لکھے ۔۔۔۔۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے مولانا مرحوم کا ذکر براہین احمد یہ حصہ پنجم میں بھی کیا ہے ۔ آخر جب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا ۱۹۰۸ء میں انتقال ہو گیا تو حضرت خلیفہ اول کے عہد مبارک میں آپ کو شرح صدر ہوا اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر بیعت نہ کر سکنے کے سبب سے افسوس کرتے ہوئے اس کبر سنی میں قادیان جا کر بیعت کرنے کا مصمم ارادہ کیا۔ چنانچہ اپنے تین شاگردوں کو ہمراہ لے کر ۱۹۱۲ء کے اکتوبر میں دارالامان روانہ ہوئے اور راستہ استہ میں ہندوستان کے مشاہیر علماء ۔۔۔۔۔۔ سے ملاقات کر کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت پر بحث مباحثہ کرتے بحث مباحثہ کرتے ہوئے وارد دارالامان ہوئے ۔ اور حضرت خلیفہ المسیح اوّل کے دست مبارک پر ( ۱۹۱۲ء میں ) بیعت کر کے کچھ عرصہ وہاں ٹھہر نے مبارک ☆ کے بعد حسب اجازت حضرت خلیفہ المسیح اول برہمن بڑ یہ واپس آگئے ہیں فہرست مکتوبات بنام مولانا سید محمد عبد الواحد صاحب مکتوب نمبر تاریخ تحریر 1 ۲ ۱۷ اگست ۱۹۰۵ء ۲۴ جنوری ۱۹۰۶ء تلخیص از الفضل نمبر ۱۰۲ جلد ۱۳ مورخه ۱۳ را پریل ۱۹۲۶ء صفحه ۱۰۰۹ صفحه ۲۶۸ ۲۶۹