مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 259
مکتوب ژ آج سے نصف صدی پیشتر سیدنا حضرت مسیح موعود ؑ کی تحریک وقف زندگی پر لبیک کہتے ہوئے حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب نے ۲۷؍ستمبر ۱۹۰۷ء کو ایک درخواست لکھی جس کی پشت پر حضور اقدس نے مندرجہ ذیل الفاظ زیب رقم فرمائے۔خدا کی عجیب قدرت ہے کہ حضرت مسیح موعود ؑنے ۱۹۰۷ء میں جو وعدہ فرمایا تھا وہ آٹھ سال بعد حضرت فضل عمر کے ہاتھوں پورا ہوا اور آپ مسلسل پانچ برس تک انگلستان کو درس اسلام دیتے رہے۔اس لحاظ سے یہ تاریخی مکتوب خلافت ثانیہ کی حقانیت کا یقینا ایک بھاری ثبوت ہے۔(ادارہ)٭ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ خط کے مضمون سے مجھ کو آگاہی ہوئی۔امید ہے آپ کو انتظام کے وقت پر میں یاد کروں گا اور مناسب جگہ پر خدمت دین کے لئے بھیجوں گا۔مناسب ہے کہ اپنا نام مفتی صاحب کی فہرست میں درج کرا دیں۔والسلام مرزا غلام احمدعفی عنہ ٭ ماہنامہ خالد ربوہ اگست ۱۹۵۶ء صفحہ ۲