مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 255 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 255

مکتوبات احمد ۲۵۵ جلد پنجم آپ کے خط پر حضرت اقدس نے اپنے دست مبارک سے چند کلمات لکھ کر عاجز کے پاس برائے تعمیل بھیجے ہیں ۔ وہ تحریر مبارک باصلہ ارسال خدمت کرتا ہوں تا کہ آپ کے واسطے موجب تشفی ہو ۔ دنیا کے ابتلاء مومن پر آتے ہیں۔ مبارک ہے وہ جو ثابت قدمی کے ساتھ وفاداری میں قدم آگے بڑھائے ۔ آپ خدا سے دعا میں مصروف رہیں ۔ اپنے اندر بدیوں کو تلاش کر کے باہر پھینکیں ۔ انسان جب ایک گھر میں رہنے کا عادی ہوتا ہے۔ اسے کوئی چیز بُری معلوم نہیں ہوتی ۔ لیکن جب جھاڑو لے کر صفائی پر کمر بستہ ہوتا ہے تو بہت سی نا پاک چیزیں باہر نکال کر پھینکتا ہے۔ گو تھوڑی دیر کے واسطے گرد و غبار اس کو دکھ دیتے ہیں ۔ لیکن جب تک اندر کی صفائی نہ ہو۔ معزز مہمان کے داخلے کے لائق کوئی گھر بن نہیں سکتا ۔ والسلام خادم محمد صادق علی اللہ عنہ نوٹ : حضرت اقدس علیہ السلام کے الفاظ جن کی طرف اوپر اشارہ کیا گیا ہے ، حسب ذیل ہیں ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ مکتوب نمبر ۵ تین روپے پہنچ گئے ۔ رسید سے اطلاع دیں اور نیز لکھ دیں کہ انشاء اللہ دعا کروں گا ۔ حمد الحكم قادیان جلد ۴۷ نمبر ۱۲، ۱۳ مورخہ ۷ و ۱۴ را پریل ۱۹۴۳ ء صفحه ۳ مرزا غلام احمد عفی عنہ