مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 253 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 253

مکتوبات احمد ۲۵۳ جلد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مکتوب نمبرا آپ کا خط میں نے اوّل سے آخر تک پڑھا ۔ اِنْشَاءَ اللهُ الْقَدِيرِ کئی دفعہ دعا کروں گا۔ مجھے کبھی کبھی یاد دلاتے رہیں ۔ قاضی ضیاء الدین مرحوم بہت عمدہ آدمی تھے اور قریباً بیس برس سے مجھ سے تعلق محبت رکھتے تھے۔ ان کے فوت ہونے سے مجھے بہت غم ہوا ۔ اللہ تعالیٰ آپ میں وہ صفات پیدا کرے اور استقامت عطا فرمائے ۔ باقی خیریت ہے ۔ والسلام خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۲ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبتی اخویم قاضی محمد عالم صاحب نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط معہ مبلغ ( دور و پیہ مار ) مجھ کو مل گیا ۔ جزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا ۔ میں نے تمام خط پڑھ لیا ہے ۔ انشاء اللہ دعا کروں گا ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ اپنے حالات سے یاد ☆☆ دلاتے رہیں ۔ تا سلسلہ دعا جاری رہے ۔ ۲۲ جولائی ۱۹۰۷ء والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ نوٹ : سن صاف طور پر پڑھا نہیں گیا۔ انگریزی 7 کے مشابہ ہے۔ نقل مطابق اصل کر دی گئی ہے ۔ ہے، الحکم قادیان جلد ۴۷ نمبر ۱۲ ۱۳ مورخہ ۷ و ۱۴ را پریل ۱۹۴۳ء صفحه ۳