مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 220
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ حضرت اقدس مرشدنا و مہدینا مسیح موعود السلام علیکم آج کاکوئی الہام ہو تو حضور مطلع فرمانو یں تاکہ درج اخبار ہو جائے۔والسلام حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق مکتوب نمبر۵۲ژ اَصْلِحْ بَیْنِیْ وَ بَیْنَ اِخْوَتِیْ سَلَامٌ قَوْلاً مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ۱؎ یہ الہام کہ اَصْلِحْ بَیْنِیْ وَ بَیْنَ اِخْوَتِیْ اس کے یہ معنی ہیں کہ اے میرے خدا! مجھ میں اور میرے بھائیوں میں اصلاح کر۔یہ الہام درحقیقت تتمہ ان الہامات کا معلوم ہوتا ہے جن میں خدا تعالیٰ نے اس مخالفت کا انجام بتلایا ہے اور وہ یہ الہام ہیں۔خَرُّوْا عَلَی الْاَذْقَانِ سُجَّدًا رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا اِنَّا کُنَّا خَاطِئِیْنَ۔تَاللّٰہِ لَقَدْ آثَرَکَ اللّٰہُ عَلَیْنَا وَ اِنْ کُنَّا لَخَاطِئِیْنَ۔لَا تَثْرِیْبَ عَلَیْکُمُ الْیَوْمَ۔یَغْفِرُ اللّٰہُ لَکُمْ وَ ھُوَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ۔۲؎ یعنی بعض سخت مخالفوں کا انجام یہ ہوگا کہ وہ بعض نشان دیکھ کر خدا تعالیٰ کے سامنے سجدہ میں گریں گے کہ اے ہمارے خدا ! ہمارے گناہ بخش ہم خطا پر تھے اورمجھے مخاطب کرکے کہیں گے کہ بخدا …خدا نے ہم پر تجھے فضیلت دی اور تجھے چُن لیا اور ہم غلطی پر تھے کہ تیری مخالفت کی۔اس کا یہ جواب ہوگا کہ آج تم پر کوئی سرزنش نہیں۔خدا تمہیں بخش دے گا وَ ھُوَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ ہے۔یہ اس وقت ہوگا کہ جب بڑے بڑے نشان ظاہر ہوں گے آخر سعید لوگوں کے دل کُھل جائیں گے اور وہ دل میں کہیں گے کہ کیا کوئی سچا مسیح اس سے زیادہ نشان دکھلا سکتا ہے یا اس سے زیادہ اس کی نصرت اور تائید ہو سکتی ہے تب یکدفعہ غیب سے قبول کے لئے ان میں طاقت پیدا ہو جائے گی اور وہ حق کو قبول کر لیں گے۔۲۳؍اپریل ۱۹۰۷ء ۱؎ تذکرہ صفحہ ۶۰۵ ایڈیشن ۲۰۰۴ء ۲؎ تذکرہ صفحہ ۶۰۵ ایڈیشن ۲۰۰۴ء