مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 216
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ حضرت اقدس مرشدنا و مہدینا مسیح موعود و مہدی معہود السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آج اخبار کی آخری کاپی لکھی جائے گی۔اگر کوئی تازہ وحی الٰہی(ہو) تو مطلع فرمانویں۔والسلام حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفی اللہ عنہ مکتوب نمبر۴۸ژ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کل مجھ کو ایک الہام ہوا تھا اس کے پورے الفاظ یاد نہیں رہے اور جس قدر یاد رہا وہ یقینی ہے مگر معلوم نہیں کس کے حق میں ہے لیکن خطرناک ہے اور وہ یہ ہے۔’’ایک دم میں دم رخصت ہوا‘‘ ۱؎ یہ الہام ایک موزوں عبارت تھی۔ایک لفظ درمیان کا بھول گیا۔واللہ اعلم ۱؎ تذکرہ صفحہ ۵۶۳ ایڈیشن ۲۰۰۴ء