مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 214 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 214

مکتوبات احمد ۲۱۴ جلد مکتوب نمبر ۴۵ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میرے دل میں یہ آتا ہے کہ ہر ایک کام صبر اور آہستگی سے عمدہ ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ اس میں مدد دیتا ہے۔ اِس لئے بہتر ہے کہ جس طرح ہو سکے دو ماہ اور صبر کریں ۔ اور طرح طرح کے پیرایہ میں اپنی محنت اور کارگزاری اور اخبار کی ترقی کا اخبار میں ہی ان مہینوں میں حال لکھتے رہیں ۔ اس طریق سے امید ہے کہ وہ خود ملزم ہو جائیں گے اور آپ کے وسیع اخلاق اور صبر کا آپ کو اجر ملے گا۔ اور بعد انقضاء دوماہ کے اُن پر ظاہر کر دیں کہ اب تک میں نے ان تمام تکالیف کی برداشت کی ہے مگر اب یہ تکلیف فوق الطاقت ہے ۔ اور دو ماہ کچھ زیادہ نہیں ۔ یونہی گزر جائیں گے۔ ۲۰ مارچ ۱۹۰۶ء والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کتاب چشمہ مسیحی تصنیف فرمائی ۔ تو عاجز نے اجازت چاہی کہ ساری کتاب اخبار بدر کے ایک ہی نمبر میں شائع کر دی جائے ۔ تا یک دفعہ لوگوں کو پہنچ جائے ۔ اس کے جواب میں حضور نے لکھا: مکتوب نمبر ۴۶ السلام علیکم بہتر ہے چھاپ دیں ۔ ۲۱ مارچ ۱۹۰۶ء والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ