مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 212 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 212

مکتوبات احمد ۲۱۲ جلد پنجم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مرشد نا و مهد بین مسیح موعود و مہدی معہود السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عاجز کو ہمیشہ کرایہ کے مکانات میں اِدھر اُدھر بہت سرگردانی رہتی ہے۔ اور وہ بھی کوئی قریب نہیں ملتا ۔ مدت کی بات ہے۔ ایک دفعہ حضور نے ارشاد فرمایا تھا کہ غلام جیلانی والا مکان ملے گا تو تم کو دیا جائے گا ۔ مگر چونکہ اس جگہ مہمان خانہ کی تجویز ہے ۔ اس واسطے میں نے مناسب نہ جانا کہ یاد دلاؤں ۔ اب اس وقت دو جگہیں خالی ہیں ۔ ایک تو سفید زمین جو مرزا سلطان احمد سے حضور نے لی ہے ۔ جہاں خیمہ لگا ہے۔ اگر وہ حضور مجھے مرحمت فرماویں۔ تو میں اپنے خرچ سے وہاں مکان بنوالوں ۔ دوم ۔ باورچی خانہ خالی ہو گیا ہے ۔ اگر اُن میں سے کوئی جگہ مجھے عطا فرما نا مناسب خیال دور ہو۔ یہ عاجز کا خیال ہے۔ پھر جو حضور مناسب فرماویں۔ تو ہر دو قریب ہیں اور ر تکلیف بھی خیال فرماویں۔ اُسی میں خوشی ہے ۔ مکتوب نمبر ۴۳ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته خطا کار عاجز محمد صادق عفا اللہ عنہ افسوس ہے کہ اس وقت ایسی صورت ہے کہ ان باتوں میں مجبوری ہے۔ جو حصہ زمین سلطان احمد کی زمین کا ملا ہے ۔ بجز اس کے ملحق کرنے کے مہمانخانہ بالکل نا تمام ہے ۔ جو ہرگز کافی نہیں ہے اور دوسری زمین ، جہاں سے لنگر خانہ اٹھایا ہے۔ میر صاحب نے اپنی ضروریات کے لئے لے لی ہے۔ مگر مجھے آپ کی حیرانی اور پریشانی کا بہت فکر ہے۔ امید کہ انشاء اللہ کوئی کی صورت پیدا ہو جائے گی ۔ آپ مطمئن رہیں ۔ - والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ