مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 210 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 210

مکتوبات احمد ۲۱۰ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ جلد پنجم حضرت اقدس مرشد نا و مهد ینا مسیح موعود و مہدی معہود السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کل کا واقعہ حضور اقدس نے سُنا ہی ہوگا ۔ ابتدا اس کی یوں تھی کہ گاؤں کے بعض خبیث ہمارے طلباء کو گلی میں سے گزرتے ہوئے کھڑکی میں سے چھیڑا کرتے تھے۔ ایسا ہی ۔ کل جو ایک نے چھیڑا جس کا نام مہندا بتایا جاتا ہے۔ تو ایک لڑکا اس کو کھڑکی سے ہٹانے کے واسطے باہر گلی میں نکلا۔ انہوں نے اس کو مارنا چاہا۔ وہ بھاگتا ہوا واپس آیا ۔ مکتوب نمبر ۴۱ محمد صادق السلام علیکم اس میں کچھ مضائقہ نہیں ۔ مگر اوّل یہ تدبیر سوچ لینا چاہئیے کہ اس جگہ سخت بد معاش لوگوں کا فرقہ ہے۔ اگر تھا نہ سے کوئی شخص تفتیش حال کے لئے آیا۔ تو ہندو اور مسلمان دونوں مل کر خلاف واقعہ بیانات کریں گے اور پھر انہیں کے مطابق تھانہ دار رپورٹ کرے گا۔ اوّل ان باتوں کو خوب سوچ لینا چاہئیے ۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی اللہ