مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 204
مکتوبات احمد ۲۰۴ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ جلد پنجم حضرت مرشد نا و مهدینا امامنا و مسیحنا السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ حسب الحکم چرائتہ کا پانی ہمراہ سفوف است گلو وغیرہ اور عرق بید کا استعمال کرتا ہوں ۔ آج تین روز سے بخار نہیں ہے۔ مگر موجودہ حالت ضعف بہت ہے۔ دل دھڑکتا ہے۔ دل گھٹتا ہے۔ پیشاب جلد جلد آتا ہے۔ آج رات ۱۲ بجے سے ۵ بجے تک نیند نہیں آئی۔ ریح فاسد بہت ہوتی ہے۔ موجودہ خوراک پھل کا شور با ، دودھ نصف سیر صبح ، نصف رات کو ۔ دُودھ ریح بد بودار پیدا کرتا ہے۔ پاخانہ کھل کر نہیں آتا۔ ہاتھ پاؤں سرد رہتے ہیں۔ دل بہت کمزور اور دھڑکتا ہے۔ اس کے واسطے جو دوائی حکم کریں۔ دُعا کے واسطے عاجزانہ التماس ہے۔ حضور کے خادم اور میرے دوست مولوی فضل الہی احمد آبادی نے بڑے الحاح کے ساتھ واسطے دُعا کے لکھا ہے۔ علیحدہ کاغذ پر بھی اُن کا نام ارسال ہے۔ نام حسب الحكم إِذَا تَنَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ مبلغ ایک رو پید ارسال ہے اور امید ہے کہ قبول فرماویں گے ۔ مکتوب نمبر ۳۲ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عدار (ایک روپیہ واپس ہے۔ دُعا ہر روز بلا ناغہ آپ کے لئے کی جاتی ہے۔ تسلی رکھیں ۔ ضعف کے لئے کوئی تجویز کی جائے گی۔ کے لئے کی والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ