مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 200 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 200

مکتوبات احمد ۲۰۰ جلد پنجم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مرشد نا و مهد ین مسیح موعود مہدی معہود السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کل حضور نے فرمایا تھا کہ ضعف کے واسطے کوئی تجویز کی جائے گی۔ اس واسطے یاد دلاتا ہوں ۔ حالت یہ ہے (۱) دل دھڑکتا ہے اور گھٹتا ہے (۲) پیشاب بار بار آتا ہے۔ (۳) دودھ ریح کرتا ہے اور ریح بد بو دار ہوتی ہے۔ (۴) رات کو نیند نہیں آتی۔ پاؤں کے تلوؤں پر گھی ملوانے سے آرام ہوتا ہے۔(۵) ہاتھ پاؤں سرد رہتے ہیں ۔ ۲ دسمبر ۱۹۰۴ء حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفا اللہ عنہ قادیان مکتوب نمبر ۲۵ میرے نزدیک بالفعل مناسب ہے ۔ کونین نریسی جائفل نجبيل عرق کیوڑہ ایک رتی دورتی ایک رتی ایک رتی دو تولہ توله ۲ توله توله توله (۵ رتی خوراک) (۹۶) گولیاں (۴۸ یوم کے لئے ) دونوں وقت استعمال کریں۔ خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ