مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 197
مکتوب نمبر ۲۲ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ اخویم مفتی صاحب سلّمہُ اﷲ تعالیٰ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ چونکہ گھر میں میرے ایّام امیدواری ہیں اور اب نوا۹ں مہینہ ہے اور اُن کو گرمی کی وجہ سے بہت گھبراہٹ ہے۔اور خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم سے اب طاعون دُور ہو گئی ہے۔اور گرمی سخت ہو گئی ہے۔اس لئے یہ تجویز ہوئی کہ آپ آج پہلے مکان مدرسہ میں چلے جائیں۔کیونکہ اب کچھ بھی خطرہ نہیں ہے اور میرے گھر کے لوگ اُس کمرہ میں آ جائیں گے۔جہاں آپ رہتے ہیں۔چونکہ کل آپ میرے ساتھ جائیں گے۔اس لئے ابھی یہ تجویز ہونی چاہیے۔۷؍ مئی ۱۹۰۴ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ