مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 183 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 183

مکتوبات احمد ۱۸۳ جلد پنجم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مرشد نا و مهد بین مسیح موعود و مہدی معہود نائب رسول کریم الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ اما بعد گذارش ہے کہ اس عاجز نے گذشتہ تین چار دنوں میں کئی دفعہ اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی چاہتے ہوئے اور اپنی کمزوریوں کا اظہار کرتے ہوئے استخارہ کیا ہے ۔ اور اُس کے بعد اپنے دینی اور دنیوی فوائد کو یہ عاجز اسی میں دیکھتا ہے کہ حضور کی جوتیوں میں حاضر رہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے اس امر کے لئے اس عاجز کو انشراح صدر عطا فرمایا ہے۔ پھر جیسا حضور اقدس حکم فرماویں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں ۔ اور آپ کی متابعت میں اللہ تعالیٰ کی رضا ہے ۔ میرے قلب کا میلان بعد دعائے استخارہ کے بالکل اس طرف ہو گیا اے خدا ! میرے گنا ہوں ے گناہوں کو بخش دے۔ میری کمزوریوں کو دور فرما۔ اور مجھے صراط مستقیم ہے۔ اے خ پر چلا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔ اور آپ کے دشمنوں کور و سیاہ کرے ۔ آمین ثم آمین ۔ ا آج کے تاریخ ہے اس واسطے اب لاہور خط لکھ دینا چاہئیے ۔ ے جولائی ۱۹۰۱ء حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق قادیان