مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 181 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 181

مکتوب نمبر ۸ بسمہٖ محبیّ اخویم مفتی محمد صادق صاحب سلمہ ُ اﷲ السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ میں نے آپ کا خط پڑھا۔میں اِنْشَائَ اﷲ الْکَرِیْم آپ کے لئے دُعا کروں گا تا یہ حالت بدل جائے۔اور انشاء اﷲ دُعا قبول ہو گی۔مگر مَیں آپ کو ابھی صلاح نہیں دیتا کہ اس تنخواہ پر آپ دس۱۰ روپیہ بھیجا کریں۔کیونکہ تنخواہ قلیل ہے۔اور اہل و عیال کا حق ہے بلکہ میں آپ کو تاکیدی طور پر اور حکماً لِکھتا ہوں۔کہ آپ اس وقت تک کہ خدا تعالیٰ کوئی باگنجائش اور کافی ترقی بخشے یہی تین روپیہ بھیج دیا کریں۔اگر میرا کانشنس اس کے خلاف کہتا تو میں ایسا ہی لکھتا۔مگر میرا نورِ قلب یہی مجھے اجازت دیتا ہے کہ آپ اُسی مقررہ چندہ پر قائم رہیں۔ہاں بجائے زیادت کے درود شریف بہت پڑھا کریں کہ وہی ہدیہ ہے جو آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کے پاس پہنچتا ہے۔ممکن ہے کہ اس ہدیہ کے ارسال میں آپ سے سُستی ہوئی ہو۔۱۸؍مارچ ۹۸ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمدعفی عنہ