مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 177 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 177

مکتوب نمبر ۳ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ مولوی صاحب نے صحیح فرمایا ہے۔اس میں دونوں طِب آگئی ہیں۔بیشک۔خدا مبارک کرے۔ایک روپیہ پہنچا۔والسلام مرزا غلام احمد عفی اﷲ عنہ مکتوب نمبر ۴ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ اخویم مفتی محمد صادق صاحب سلّمہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا چندہ جو محض محبت لِلّٰہ سے آپ نے اپنے ذمہ مقررکیا ہوا ہے۔مجھ کو پہنچ گیا۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرَالْجَزَائِ۔تردّد پیش آمدہ کے رفع سے ضرور مجھے مطلع فرما دیں کہ جو ڈاکٹر نے عمر کی نسبت جرح کیا تھا اُس کا تصفیہ ہو گیا ہے۔باقی خیریت ہے۔والسلام ۵؍ جولائی ۱۸۹۶ء خاکسار بمقام لاہور دفتر اکونٹنٹ جنرل غلام احمد عفی اللہ عنہ بخدمت محبی اخویم مفتی محمد صادق صاحب کلرک