مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 176
مکتوبات احمد ۱۷۶ مکتوب نمبر ۲ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبتی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ جلد آپ براہ مہربانی اس وقت جہاں تک جلد ممکن ہو۔ تین باتوں کی نقل کر کے بھیج دیں۔ اول وہ انجیل جس کا رات کو ذکر ہوا تھا۔ اس کا نام اور باب اور ایک وہ جس کا یہ مضمون ہے کہ مسیح صلیب سے نہیں مرا۔ گلیل میں موجود ہے۔ دوسرے پطرس کی تحریر معہ حوالہ ۔ ۳ تیسرے۔ جرمن کے پچاس پادریوں کا قول کہ مسیح صلیب سے نہیں مرا۔ شاید انسائیکلو پیڈیا میں یہ قول ہے۔ اس وقت یہ مضمون لکھ رہا ہوں۔ اگر جلد یہ تحریریں آجائیں تو بہتر ہوگا۔ والسلام مرزا غلام احمد علی اللہ عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مرشد نا و مهد ینا مسیح موعود و مہدی معہود السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آج رات عاجز نے خواب میں دیکھا کہ ایک مکان میں بیٹھا ہوں اور کہتا ہوں مجھے کیا پڑھنا چاہئیے ۔ اتنے میں ابوسعید عرب کو ٹھے پر سے نمودار ہوئے کہنے لگے : طب - طب - طب - طب - طب ۔ روحانی اور جسمانی فقط ۔ اس خواب کی تعبیر کیا ہے اور اس کو کس طرح سے پورا کرنا چاہیے ۔ مولوی صاحب فرماتے ہیں کہ ایک کتاب حدیث اور ایک کتاب طب شروع کردو۔ عاجز محمد صادق علی اللہ عنہ