مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 175
مکتوبات احمد ۱۷۵ جلد مکتوب نمبر ا بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محتی عزیزی اخویم مفتی محمد صادق صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ میں آپ کے لئے ہمیشہ دعا کرتا ہوں اور مجھے نہایت قوی یقین ہے کہ آپ تزکیہ نفس میں ترقی کریں گے۔ اور آخر خدا تعالیٰ سے ایک قوت ملے گی جو گناہ کی زہریلی ہوا، اور اُس کے اُبال سے بچائے گی آج مجھے بیٹھے بیٹھے یہ خیال ہوا ہے کہ کسی قدر عبرانی کو بھی سیکھ لوں ۔ اگر خدا تعالیٰ چاہے تو زبان کا سیکھنا بہت سہل ہو جاتا ہے۔ آپ نے مجھے انگریزی میں تو بہت مدد دی ہے اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ وقت ملنے پر میں جلد تر بہت کچھ انگریزی میں دخل پیدا کر سکتا ہوں ۔ اب اس میں بالفعل آپ سے یہ مدد چاہتا ہوں کہ آپ عبرانی کے جدا جدا حروف سے مجھے ایک نمونہ کاملہ بھیج کر اطلاع دیں اور اس کے ساتھ ایک حصہ ترکیب کا بھی ہو۔ اس نمونہ پر صورت حرف در فارسی صورت حرف در عبرانی۔ ایسا کریں جس سے مجھے تین حرف کے جوڑنے میں قدرت ہو جائے۔ باقی خیریت ہے۔ والسلام مرزاغلام احمد علی اللہ عنہ ایک اور ضرورت ہے کہ مجھے انگریزی کے شکستہ حروف کی شناخت کرنے میں دقت ہوتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اگر ایسی کوئی چھپی ہوئی کا پی مل سکے تو بہتر ہے یعنی ایسی کا پی جس میں انگریزی مفرد حرف شکستہ میں لکھے ہوئے ہوں ۔ جو کتابی حروف کے مقابل پر لکھے گئے ہوں ۔ باقی خیریت والسلام مرزاغلام احمد علی اللہ عنہ