مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 154
مکتوبات احمد اولد جلد مکتوب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته میں اس درخواست کو پڑھ کر بہت خوش ہوا اور اس دن اس سے بھی بڑھ کر خوشی ہو گی جبکہ اس خدمت پر آپ کو مصروف پاؤں گا۔ مناسب ہے کہ بی ۔ اے کے امتحان کو دیکھ لیں اور اس کے بعد کامیابی یا ناکامی کی پروا نہ کریں جبکہ خدا تعالیٰ کے لئے زندگی بسر کرنی ہے تو پھر یہ خیالات لغو ہیں ۔ والسلام مرزا غلام احمد اپنا نام مفتی صاحب کی فہرست میں درج کرادیں۔