مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 123
مکتوبات احمد الله جلد پنجم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۱۹ محبی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آج مولوی یار محمد لاہور بھی گئے مگر افسوس نہایت ضروری کام یاد نہ رہا۔ اس لئے تاکیداً لکھتا ہوں کہ ایک تولہ مشک عمدہ جس میں چھیچھڑا نہ ہو اور اول درجہ کی خوشبودار ہو ۔ اگر شرطی ہو تو بہتر ہو۔ ور نہ اپنی ذمہ واری پر بھیج دیں اور دوڑ بیاں سردرد کی ٹکیا کی جس میں پتاشہ کی طرح ٹکیا ہوتی ہے مگر بڑی ٹکی ہو۔ دونوں بذریعہ وی ۔ پی روانہ فرماویں۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۲۰ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ایک ضروری کام تھا کہ میں ملاقات کے وقت اس کا ذکر کرنا بھول گیا۔ وہ یہ ہے کہ پہلی مشک جو لا ہور سے آپ نے بھیجی تھی وہ اب نہیں رہی ۔ آپ جاتے ہی ایک تولہ مشک خالص جس میں چھیچھڑا نہ ہو اور بخوبی جیسا کہ چاہے خوشبودار ہو ضرور ویلیو پے ایبل کرا کر بھیج دیں۔ جس قدر قیمت ہو مضائقہ نہیں مگر مشک اعلیٰ درجہ کی ہو چھیچھڑا نہ ہو اور جیسا کہ عمدہ اور تازہ مشک میں تیز خوشبو ہوتی ہے وہی اس میں ہو اور ساتھ اس کے انگریزی ڈکان سے ایک روپیہ کا ٹنکچر لونڈر جو ایک سرخ رنگ عرق ہے بہت احتیاط سے بند کر کے بذریعہ ڈاک وی۔ پی کر کے بھیج دیں اور جہاں تک ممکن ہو پرسوں تک یہ دونوں چیزیں روانہ کر دیں کیونکہ مجھ کو اپنی بیماری کے دورہ میں اُن کی ضرورت ہوتی ہے زیادہ خیریت۔ والسلام مرزاغلام احمد عفی عنہ