مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 113 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 113

مکتوبات احمد ۱۱۳ مکتوب نمبر ۳ جلد پنجم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبتی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ براہ مہربانی ایک تولہ مشک خالص جس میں ریشہ اور جھلی اور صوف نہ ہوں اور تازہ و خوشبودار ہو ۔ بذریعہ ویلیو پے ایبل پارسل ارسال فرماویں کیونکہ پہلی مشک ختم ہو چکی ہے اور باعث دوره مرض ضرورت رہتی ہے۔ یہ لحاظ رکھیں کہ اکثر مشک میں ایک چمڑا جیسا ملا دیتے ہیں یا پرانی اور رڈی ہوتی ہے اور خوشبو نہیں رکھتی ۔ ان باتوں کا لحاظ رہے۔ تلاش کر کے جہاں تک ممکن ہو جلد بھیج دیں ۔ بے رمئی کو انشاء اللہ گورداسپور جاؤں گا ۔ ۲۸ را پریل ۱۹۰۴ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۴ والسلام خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبتی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہ اللہ تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اس وقت چند ضروری چیزوں کے خریدنے کے لئے میاں یار محمد آپ کے پاس پہنچتے ہیں ۔ آپ براہ مہربانی اپنے ہاتھ سے وہ چیزیں خرید دیں اور اگر روپیہ مرسلہ خرید شدہ اشیاء سے کم نکلے تو اپنے پاس سے دے دیں اور مجھے اطلاع دے دیں۔ میں اُس قد ر روپیہ بھیج دوں گا اور میں انشاء اللہ ہفتہ تک سیالکوٹ کی طرف جانے والا ہوں ۔ اُمید کہ لاہور میں آپ کی ملاقات ہو جائے گی ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ ۲۰ راکتو بر ۱۹۰۴ء والسلام خاکسار مرز اغلام احمد عفی عنہ