مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 95
مکتوبات احمد ۹۵ جلد: مکتوب نمبر ۲ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محتی اخویم خان صاحب محمد انوار حسین خان صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچ کر اور حال وفات فرزند عزیز آل محبّ سے اطلاع پا کر بہت غم اور اندوہ ہوا، إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ چونکہ ہم سب لوگ خدا تعالیٰ کی امانت اور ودیعت ہیں اس لئے صبر اور رضا برضائے الہی بہتر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اجر بخشے اور اس کا عوض عطا کرے۔ معلوم نہیں ہوا کہ اس لڑکے کی کیا عمر تھی ۔۔۔ ایم ۔۔۔ آزمائش ہیں کہ جلد جلد صحت عافیت عزیزوں سے مطلع فرماتے رہیں۔ پہلے اس سے کم اتفاق گذرا ہے کہ بارش سے پہلے ہیضہ ظاہر ہوا ہو۔ خدا جانے کوئی حاضر اسباب ہوں گے ۔ اس ملک میں اب تک اللہ تعالیٰ کے رحم اور کرم سے نام و نشان ہیضہ کا نہیں ، نہ امرتسر میں ، نہ لاہور میں ، نہ دہلی میں ۔ ابھی کوئی تازہ کتاب تالیف نہیں ہوئی ۔ گرمی بہت پڑتی رہی ہے ۔ اب انشاء اللہ یہ کام شروع ہوگا ۔ ۱۶ اگست ۶۹۶ والسلام خاکسار مولوی صاحب اس وقت تشریف نہیں رکھتے ۔ غلام احمد رض نوٹ: یہ مکتوبات ات حضرت حکیم مولوی انوار حسین خان صاحب کے پوتے مکرم سہیل احمد خان صاحب ابن مکرم عبدالکریم خان صاحب کراچی حال کینیڈا سے مہیا ہوئے ہیں ، فَجَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ اصل مکتوب ان ہی کے پاس محفوظ ہیں ۔ مکتوب میں جہاں الفاظ کی سمجھ نہیں آئی وہاں نقطے ڈال دیے گئے ہیں ۔ ( ناشر )