مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 92
مکتوبات احمد ۹۲ جلد: حضرت محمد انوار حسین خان صاحب شاہ آباد ۔ ہر دوئی حضرت حکیم محمد انوار حسین خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ولد محترم فضل حسین خان صاحب قوم پٹھان شاہ آباد ضلع ہر دوئی (یو۔ پی ) کے معروف رئیس اور زمیندار تھے۔ آپ کی پیدائش تقریباً ۱۸۵۰ء میں ہوئی ۔ دارالعلوم دیو بند کے دستار بند مولوی تھے ۔ اس لحاظ سے دینی علوم سے اچھی واقفیت رکھتے تھے ۔ آپ کے بالخصوص آم کے باغات تھے ۔ اعلیٰ اقسام کو ملا کر پیوند کرنے کا آپ کو بہت شوق تھا۔ جو بہترین پھل ہوتے حضرت اقدس مسیح موعود کی خدمت میں بھجواتے ۔ حضرت صوفی ( منشی ) احمد جان صاحب نے ایک کتاب ”طب روحانی ، لکھی انہوں نے اس کا پہلا حصہ دیکھا اور کہا کہ دوسرا بھی روانہ کر دیں ۔ حضرت منشی صاحب کی طرف سے جواب گیا کہ اس کے چھپنے کی نوبت نہیں آئی ۔ آپ نے کہا اس کا مسودہ ہی بھیجوا دیں ۔ جواب آیا کہ مسودہ بھی پھاڑ کر پھینک دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پھاڑا ہوا مسودہ ہی بھجوا دیں ۔ اس پر حضرت منشی صاحب نے جواب دیا کہ آن قدح بشکست و آں ساقی نماند پنجاب میں آفتاب نکلا ہے ۔ اب ستارے راہبری نہیں کر سکتے ۔ اس کا نام مرزا غلام احمد ہے۔ اس نے کتاب براہین احمد یہ لکھی ہے۔ وہ منگوا کر مطالعہ کریں۔“‘ براہین احمد یہ پڑھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں بیعت کی درخواست کی ۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ بیعت کا اذن نہیں ہوا مگر آپ کا تعلق عقیدت قائم رہا اور جب بیعت کا اشتہار