مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 2 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 2

حضرت مولوی خدابخش صاحب ؓ حضرت اقدس ؑ کی بیعت کے ریکارڈ میں نمبر۹۱ پر مولوی خدا بخشؓ جالندھری کا نام ہے۔آپ کی بیعت یکم مئی ۱۸۸۹ء کی ہے۔حضرت بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانیؓ (یکے از ۳۱۳) جن ایام میں ابتلاء اور امتحان کے دور میں تھے اور قادیان سے ان کے والد صاحب آپ کو دوسری مرتبہ لے گئے تھے اور اس پر ایک عرصہ گزر گیا تو قادیان کے بزرگوں اور دوستوں نے آپ کی خیریت معلوم کرنے کے لئے دریافت حال کی غرض سے حضرت بھائی جی کی تلاش میں آپ کو بھیجا۔طویل اور سخت سفروں کی تکالیف برداشت کر کے ایک عرصہ کے بعد حضرت اقدسؑ کے پاس واپس آئے تھے اور حضرت بھائی عبد الرحمن قادیانی رضی اللہ عنہ کے متعلق صرف اتنی خبر پا کر کہ عبد الرحمن زندہ ہے اور دین حق پر قائم ہے تصدیق لے کر قادیان گئے۔حضرت میاں صاحب عمر رسیدہ بزرگ تھے۔اپنے اندر تبلیغ کا ایک جوش رکھتے تھے اور عموماً سیاحانہ زندگی کے عادی اور واعظ بھی تھے۔حضرت ماسٹر عبد الرحمن جالندھری کے قبول حق میں ان کی مساعی کا دخل تھا۔آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔٭ ٭ تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفاصفحہ ۲۶۸