مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 85
مکتوبات احمد ۸۵ جلد چهارم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک غیر مطبوعہ مکتوب ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔ یہ شیخ ابراہیم صاحب مرحوم کے جواب میں حضور انور نے پیر سراج الحق صاحب نعمانی سے لکھوا کر بھجوایا تھا۔ یہ مضمون ڈاک خانہ کے پرانے طرز کے چھوٹے سائز کے ایک کارڈ پر مرقوم ہے ۔ اصل کارڈ مکتوب الیہ کے فرزند سیٹھی خلیل الرحمن صاحب کے پاس محفوظ ہے۔ خاکسار فضل حسین کا رکن صیغه تالیف و تصنیف مکتوب بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي حضرت امام علیہ السلام فرماتے ہیں کہ تمہارا اضطراب نامہ پہنچا۔ تم اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حالات پر از تکالیف دیکھو کہ ان پر کیا کیا گزری ۔ مال علیحدہ رہا، L جان کی بھی مشکلات پڑ گئی ۔ تمہاری کیا تکلیف ذراسی تکلیف ، وہ بھی نہیں جھیلی جاتی ۔ آپ درود واستغفار کا ورد کریں ۔ لاحول بکثرت پڑھیں ۔ خدا سے اخلاص اور عبودیت پیدا کریں ۔ صبر کو کام میں لاویں ۔ اِنَّ اللهَ مَعَ الصَّابِرِينَ پر نگاہ غور کریں ۔ کیا حضرت رسول اللہ کے وقت میں ریل جاری تھی یا یکے چلتے تھے ۔ وہ بھی تو بندۂ خدا تھے ۔ ہزاروں سینکڑوں کوسوں کا سفر پیدل کرتے تھے ۔ وہی خصلتیں پیدا کرو۔ وہی عادات اختیار کرو۔ اِنَّ اللهَ ۔ ے - غَفُورٌ رَّحِیم ۔ ہم بھی دعا کریں گے ۔ فقط * ۱۶ رمتی ۹۴ء ا البقرة : ۱۵۴ الممتحنة : ١٣ والسلام علیکم کتبه باذن حضرت امام همام الکاتب سراج الحق از قادیان پنجاب الفضل نمبر ۱۷۸ جلد ۳۴ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۴۳ء صفحہ ۳