مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 84
مکتوبات احمد لد جلد چهارم پر میاں صاحب نے کہا اگر میرا بیٹا اس طاعون سے فوت ہو گیا تو مسیح موعود ( نعوذ باللہ ) جھوٹے اور تم سچے اگر اس کے الٹ ہوا تو تمہیں ماننا پڑے گا ۔ چنانچہ سیٹھی عبد الحق زندہ رہے اور ۸۵ سال کی عمر پائی جبکہ اس وقت ہر طرف موتا موتی تھی ۔ لیکن لوگوں نے وعدہ کے باوجود نہ مانا۔ سیٹھی عبدالحق صاحب اپنے پھوڑے کا نشان دکھایا کرتے تھے۔ آپ کی وفات ۲۴ رستمبر ۱۹۲۶ ء کو ہوئی ۔ بمطابق وصیت حضرت مولوی برہان الدین کے ساتھ جہلم کے قبرستان میں دفن ہیں اور آپ کی اہلیہ محترمہ کرم بی بی بہشتی مقبرہ ربوہ میں دفن ہیں ۔ تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحه ۲۴۵ ، ۲۴۶