مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 63
آپ کو اس نیت اور خلوص کا اجر بخشے اور آپ کو معہ اپنے عزیزوں اور اہل و عیال کے سلامت رکھے۔روپیہ مرسلہ بقدر چونتیس۳۴ روپیہ بھی پہنچ گئے ہیں اور چند ہفتے سے میری طبیعت بہت ہی علیل ہے طاقت نہیں کہ اپنے ہاتھ سے خط لکھوں اس لئے میں نے یہ خط گو اپنے ہاتھ سے نہیں لکھا مگر آپ اپنی عبارت سے لکھوایا ہے۔امید ہے کہ آپ ہمیشہ اپنی اور اپنے عزیزوں کی خیریت سے اطلاع دیتے رہا کریں گے اور بہت خوشی کی بات ہے کہ اگر فرصت میسر ہو تو آپ اپنی ملاقات سے مسرور فرماویں او ر یہ خط کسی قدر دیر کے بعد لکھا گیا ہے اس کا یہ سبب ہے کہ میری طبیعت علیل ہو گئی تھی کہ لکھوانے کی طاقت بھی نہیں تھی آج کسی قدر افاقہ ہوا کہ یہ خط لکھوایا گیا۔باقی خیریت ہے۔۱۰؍ستمبر ۱۹۰۶ء بروز پیر والسلام مرسلہ مرزا غلام احمد مولیٰ بس مرزا غلام احمد عفی عنہ (نوٹ ) یہ مہر ’’مولیٰ بس‘‘ والی انگوٹھی کی ہے جو حضرت اقدس نے بنوائی تھی۔تحریر بظاہر حضرت ام المومنین ؓ کی معلوم ہوتی ہے۔واللہ اعلم بالصواب۔(مرتب)