مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 62 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 62

مکتوب نمبر۱ ژ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میرے خیال میں تھا کہ آپ کی رخصت کے دن ابھی بہت باقی ہیں اور اب معلوم ہوا ختم ہی ہو گئے افسوس ہے آپ کو صرف تھوڑے دن رہنے کا اتفاق ہوا اس لئے بو جہ مجبوری ملازمت کچھ نہیں کہہ سکتے لہٰذا مجبورًا اجازت ہے کہ آپ چلے جائیں اور اپنے حالات سے یاد دلاتے رہیں تا سلسلہ دعا کا جاری رہے۔۱۷؍اپریل ۱۹۰۶ء والسلام مرزا غلام احمدعفی عنہ مکتوب نمبر ۲ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ محبی اخویم سید ظہور اللہ احمد صاحب سَلَّمَکَ رَبُّکَ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا محبت نامہ پہنچا خط کے پڑھنے سے جس قدر آپ کا اخلاص اور ہمدردی اور تعلق دلی معلوم ہوتا ہے درحقیقت وہ ایک ایسا امر ہے کہ بہت کم لوگ اس درجہ اخلاص تک پہنچتے ہیں۔اور شکر کا مقام ہے کہ خدا تعالیٰ نے ہماری جماعت میں ایسے بااخلاص پیدا کئے ہیں۔خدا تعالیٰ