مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 579 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 579

مکتوب بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ محبیّ عزیزی منشی گلاب الدین صاحب سلّمہُ اللہ تعالیٰ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ موازی ۴؍مرسلہ آپ کے پہنچ گئے اور آپ کا نام کتاب مبایعین میں درج کیا گیا ہے۔ہمیشہ خدا تعالیٰ کی طرف رجوع رکھیں اور حتیّ الوسع اس کے حکموں کو بجالاتے رہیں۔بیعت کنندوں کے نمبر ۳۵۲ میں آپ کا نام ہے۔٭ ۸؍ستمبر ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ٭ الفضل نمبر۵۶ جلد۸ مورخہ ۲۷؍جنوری ۱۹۲۱ء صفحہ ۷