مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 578 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 578

منظور فرمائی۔رجسٹر بیعت اُولیٰ میں آپ کا نام ۳۵۳ نمبر پر درج ہے۔آئینہ کمالات اسلام میںشاملین چندہ دہندگان برموقعہ جلسہ ۱۸۹۲ء کی فہرست میں آپ کا نام درج ہے۔کتاب البریہ میں پرُامن جماعت کے ضمن میں بھی آپ کا نام درج ہے۔آپ نے پیشگوئی لیکھرام کا نشان پورا ہونے کی شہادت دی جس کا ذکر تریاق القلوب میں ہے۔۲۳؍ نومبر ۱۹۲۰ء کو آپ کا انتقال ہو گیا۔آپ موصی تھے کتبہ یادگار بہشتی مقبرہ قادیان قطعہ نمبر ۱ حصہ نمبر ۴ میں نصب ہے۔آپ کا جنازہ حضرت مولوی عبد المغنی ؓ ابن حضرت مولوی برہان الدین جہلمی رضی اللہ عنہ نے پڑھایا۔قلعہ رہتاس کے دروازہ خواص کے باہر مزار کمال چشتی کے احاطہ میں جانب مشرق دفن کئے گئے۔آپ کی ایک کتاب ’’کلیات گلاب‘‘ بھی ہے۔٭ ٭ تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحہ ۷۴ تا ۷۶