مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 569 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 569

مکتوبات احمد ۵۶۹ جلد چهارم دیں کہ اگر وہ اس مدت تک سچی توبہ کر کے اپنی تبدیلی کرے تو بہتر ہے ورنہ اس کے اس شور اور سرکشی سے سمجھا جائے گا کہ وہ خود طلاق مانگتی ہے تو اس صورت میں تمہارا اختیار ہوگا کہ اس کو طلاق دے دیں ۔ اور بہتر ہے کہ یہی مضمون کسی اخبار میں چھپوا دیا جائے ۔ کیونکہ اب یہ معاملہ پوشیدہ نہیں رہ سکتا ۔ اس سے اس کے دل پر رعب پیدا ہوگا۔ اور یہ بہت قرین مصلحت ہے کہ اس مقرر کردہ مدت میں نہ اس کے گھر سے کھانا کھایا جائے اور نہ وہاں سونا ہوگا ۔ اور یہ بھی شرط لکھ دیں کہ وہ بلا توقف اپنے بھائی اور ماں کو رخصت کر دے ۔ ورنہ نافرمان متصور ہو گی ۔ پھر اس قدر کوشش کے بعد اگر باز نہ آوے تو اس کو طلاق دے دیں تا اس کے شر سے نجات ہو ۔ * والسلام مرزا غلام احمد الحکم نمبر ۶ جلد ۱۰ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۶ ء صفحه ۱۲