مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 568 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 568

مکتوبات احمد ۵۶۸ جلد چهارم ذیل میں حضرت حجۃ اللہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک گرامی نامہ درج کیا جاتا ہے۔ جو حکیم فضل الدین صاحب بھیروی کے نام ہے۔ اس خط کے اندراج کی غرض و غایت خود خط ہی سے معلوم ہو جاوے گی مگر کسی قدر حالات اس کے متعلق لکھنے ضروری ہیں ۔ حکیم صاحب کی تیسری بیوی جس کا اس خط میں ذکر ہے ۔ پچھلے دنوں حکیم صاحب سے ناراض ہو کر حضرت اقدس کے حضور استغاثہ لے گئی جس پر آنحضرت نے حکیم صاحب کو رفق و اخلاق اور حسن معاشرت کی ہدایت کی اور بیوی مذکور کو حکیم صاحب کی اطاعت و فرمانبرداری کرنے کا حکم دیا جیسا کہ اللہ اور اس کے رسول کا حکم ہے ۔ مگر پھر کوئی امر پیش آیا جس پر آنحضرت نے حکیم صاحب کو یہ خط لکھا اور اس کے اخبار میں درج کر دینے کا مشورہ دیا۔ تعمیلاً لارشاد عالی اس کو شائع کیا جاتا ہے ۔ امید ہے یہ خط بہت سے مردوں اور عورتوں کے لئے مفید ہو گا اور بے ہودہ گو اس پر کئی قسم کی نکتہ چینیاں کریں گے۔ یہ بھی ذکر کرنا ضروری ہے کہ اس خط میں دو ہفتہ کی مہلت کے لئے آپ نے لکھا تھا مگر پھر بنظر ترحم زبانی حکم دیا کہ ایک ماہ کے لئے مہلت دو ۔ ایسا ہی خط میں حکم دیا تھا کہ ان کے گھر میں سونا بھی چھوڑ دیں مگر پھر آپ نے فرمایا کہ سونا چاہیے تا کہ اس کی اصلاح کا موقع ملتا ر ہے۔ (ایڈیٹر ) السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مکتوب نمبر ۲ مجھے یقیناً معلوم ہو گیا ہے کہ مریم کی ہی زیادتی ہے اور جو کچھ عورتوں کے لئے خدا اور سول کا حکم اپنے خاوندوں کے ادب اور تعظیم اور ہمدردی اور خیر خواہی کا ہے اب اس میں باقی نہیں ہے اور میں نے اس کو اس بارے میں بہت سمجھایا تھا مگر افسوس اس نے اس پر عمل نہیں کیا ۔ اس لئے میری رائے تو اس بارہ میں یہ ہے کہ آپ دو ہفتہ تک ایک تحریر کے ساتھ اس کو مہلت دے