مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 566 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 566

ہمدرد اور حقیقت شناس مرد ہیں… ‘‘ وہ ہمیشہ درپردہ خدمت کرتے رہتے ہیں اور کئی سو روپیہ پوشیدہ طور پر محض ابتغاء لمرضات اللہ اس راہ میں دے چکے ہیں خدا تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے۔(فتح اسلام روحانی خزائن جلد۳ صفحہ ۳۸) حضرت اقدس ؑ نے آپ کے اخلاص کا ذکر کرتے ہوئے ازالہ اوہام میں فرمایا۔’’…معلوم ہوتا ہے کہ انہیں دین کی حقانیت کے پھیلانے میں اسی عشق کا وافر حصہ ملا ہے جو تقسیم ازلی سے میرے پیارے بھائی حکیم نور الدین صاحب کو دیا گیا ہے۔وہ اس سلسلہ کے دینی اخراجات بنظر غور دیکھ کر ہمیشہ اس فکر میں رہتے ہیں کہ چندہ کی صورت پر کوئی ان کا احسن انتظام ہو جائے چنانچہ رسالہ فتح اسلام جس میں معارف دینیہ کی پنج شاخوں کا بیان ہے انہیں کی تحریک اور مشورہ سے لکھا گیا تھا۔ان کی فراست نہایت صحیح ہے۔وہ بات کی تہہ تک پہنچتے ہیں اور ان کا خیال ظنون فاسدہ سے مصفّٰی اور مزکّٰی ہے۔‘‘ آپ کی وفات ۸؍اپریل ۱۹۱۰ء کو دورانِ سفر لاہور میں ہوئی اور تدفین بہشتی مقبرہ قادیان میں ہوئی۔٭ فہرست مکتوبات بنام حضرت حکیم فضل الدین صاحب بھیرویؓ مکتوب نمبر تاریخ تحریر صفحہ ۱ بلا تاریخ ژ ۵۶۷ ۲ بلا تاریخ ۵۶۸ ٭ تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحہ ۵۸ تا ۶۰