مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 550
مکتوبات احمد مکتوب نمبر ۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبتی عزیزی میاں شیخ غلام نبی صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ جلد چهارم کارڈ پہنچا۔ آپ کو اپنے فرزند دلبند کی وفات سے بہت صدمہ ہوا ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو نعم البدل عطا فرمادے ۔ یہ خیال آپ دل میں نہ لاویں کہ اس لڑکے کی پیدائش تو بطور معجزہ تھی پھر وہ کیوں فوت ہو گیا کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ مَا نَنْسَخُ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا ۔ أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ل یعنی اگر کوئی نشانا انشان اور معجزہ ہم دور کر دیتے ہیں تو اس سے بہتر اور نشان ظاہر کرتے ہیں اور اولاد کے بارے میں یہ بھی فرمایا ہے ۔ إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ کے یعنی تمہارے ما ارے ے مال اور تمہاری اولاد تمہارے لئے فتنہ ہے یعنی آزمائش کی جگہ ہے ۔ خدا تعالیٰ دیکھتا ہے کہ تم میں سے کون قائم رہتا ہے اور کون ٹھو کر کھاتا ہے ۔ بالخصوص جبکہ آپ کی عمر ہنوز بہت تھوڑی ہے اور مرد کو نوے برس کی عمر میں بھی اولاد ہو سکتی ہے اس لئے میں لکھتا ہوں کہ آپ اب کی دفعہ تو ثواب حاصل کر لو اور اس آیت کی رو سے موعود رحمت میں حصہ لے لو ۔ جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَ الْأَنْفُسِ وَ الثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ سو ہرگز خوف نہ کرو اور خدا کے دوسرے معجزہ کے منتظر رہو۔ ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۲ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان البقرة : ۱۰۷ ۲ التغابن : ١٦ ٣ البقرة : ۱۵۶