مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 546 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 546

مکتوب نمبر۳ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ محبیّ مشفقی اخویم شیخ غلام نبی صاحب سلّمہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا محبت نامہ پہنچا۔آپ تحریر فرماویں کہ کیا نو ر الحق اور رسالہ روافض یعنی سرّ الخلافہ اب تک آپ کے نہیں پہنچا۔یا دوسری جلدیں مانگتے ہیںاور کس قدر مانگتے ہیں جب تک مفصل تحریر نہ ہو کیوں کر ارسال کریں اور آتھم کی پیشگوئی کا وقت ِ انتظار ہے۔خدا تعالیٰ اس کو جلد پوری کرے۔آمین ثم آمین۔باقی خیریت ہے۔والسلام ۲۹؍اگست ۱۸۹۴ء خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر۴ محبیّ عزیزی اخویم شیخ غلام نبی صاحب سلمہُ اللہ تعالیٰ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ … مرسلہ آں محب پہنچ گئے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرَ الْجَزَائِ۔اور دعا کے بارے میںیہ یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الفاتحہ میں دعا سکھلائی ہے۔یعنے اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ۔صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ اس میں تین لحاظ رکھنے چاہئیں۔(۱) ایک یہ کہ تمام بنی نوع کو اس میں شریک رکھے۔