مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 545
عاجز دعا میں مشغول ہے۔امید کہ اللہ جلّ شانہ کوئی ایسی راہ پیدا کردے گا۔جو کہ خیر و برکت سے معمور ہو گی۔زیادہ خیریت ہے۔٭ والسلام ۲۷؍نومبر ۱۸۹۱ء الراقم خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر۲ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ اخویم شیخ غلام نبی صاحب سلّمہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ اور… نوٹ مبلغ پنج روپیہ مجھ کو ملا۔آپ اس بات پر یقین کر سکتے ہیں کہ جس قدر آپ محض لِلّٰہ خدمات میں مشغول ہیں۔آپ فراموش نہیں ہو سکتے لیکن اس زندگی میں کوئی شخص ابتلاء اور امتحان سے خالی نہیں ہوتا۔سو اسی غرض سے اللہ تعالیٰ بعض اوقات دعائوں کو معرض التواء میںڈالتا ہے تا غافل بندہ کو جو اکثر امور آخرت سے بے خبر ہوتا ہے ثواب حاصل ہو۔آپ تسکین اور اطمینان رکھیں کہ آخر اللہ تعالیٰ فضل کرے گا۔اور بہتر ہے کہ دو تین ہفتہ کے لئے میرے پاس قادیان میں آجائو۔میں آپ کی ہمدردی سے غافل نہیں ہوں۔ا س وقت مجھے بشدّت دردسر ہو رہا ہے تاہم یہ خط ایسی حالت میںمَیں نے لکھا ہے۔اب دل کمزور ہوتا جاتا ہے۔والسلام ۱۰؍دسمبر ۹۱ء خاکسار مرزا غلام احمدعفی عنہ از قادیان ٭ الحکم نمبر ۳۳ جلد۲ مورخہ ۲۹؍اکتوبر ۱۸۹۸ء صفحہ ۳، ۴