مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 542 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 542

ہوا۔رات کے بارہ بجے کسی نے دروازے پر دستک دی۔دیکھا کہ ایک ہاتھ میں لیمپ اور ایک ہاتھ میں گلاس دودھ کا لئے حضرت مسیح موعود ؑ کھڑے ہیں اور فرمایا بھائی صاحب کہیں سے دودھ آ گیا تھا تو میں آپ کے لئے لے آیا۔(آپ راولپنڈی میں تجارت کرتے تھے۔آپ ۱۹۲۴ء میں قادیان ہجرت کر کے آگئے اور دارالرحمت میں مکان لیا)کتاب البریہ میں آپ کاپرُامن جماعت کے ضمن میں ذکر ہے۔آپ ۱۶؍اپریل ۱۹۳۰ء کو وفات پا گئے اور بہشتی مقبرہ قادیان میں حضرت چوہدری نصر اللہ خان صاحب ؓ کے پہلو میں دفن ہوئے۔چکوال میں کاروبار نہ چلنے کی وجہ سے آپ قادیان چلے گئے تھے۔٭ فہرست مکتوبات بنام حضرت شیخ غلام نبی صاحبؓ نمبرشمار تاریخ تحریر صفحہ ۱ ۲۷؍نومبر ۱۸۹۱ء ۵۴۳ ۲ ۱۰؍دسمبر ۹۱ء ژ ۵۴۵ ۳ ۲۹؍اگست ۱۸۹۴ء ژ ۵۴۶ ۴ ۱۴؍اکتوبر ۱۸۹۸ء ۵۴۶ ۵ ۲۴؍اپریل ۱۹۰۰ء ژ ۵۴۸ ۶ ۱۷؍اکتوبر ۱۹۰۲ء ژ ۵۵۰ ٭ تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحہ ۱۳۹، ۱۴۱