مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 541 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 541

حضرت شیخ غلام نبی صاحبؓ حضرت شیخ غلام نبی صاحب رضی اللہ عنہ موضع کوٹھیاں ضلع چکوال کے رہنے والے تھے جو بعد میں بسلسلہ تجارت راولپنڈی چلے گئے آپ کے والد کا نام شیخ فضل دین تھا خواجگان برادری تجارت کلکتہ بنگال سیٹھی فیملی سے تعلق رکھتے تھے۔۱۸۹۲ء میں جب حضرت مولوی عبد الکریم سیالکوٹی ؓ کے چچا چوہدری محمد بخش سیالکوٹی ؓ راولپنڈی گئے تو ان دنوں حضرت شیخ غلام نبی صاحب ؓ راولپنڈی میں تھے۔چوہدری محمد بخش صاحب نے ذکر کیا کہ حضرت مرزا غلام احمد نے مسیح و مہدی ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے۔حضرت شیخ صاحب کا اس سے قبل حضرت حافظ حکیم مولانا نور الدین رضی اللہ عنہ (خلیفۃ المسیح الاوّل ) اور مولوی عبد الکریم سیالکوٹی ؓ سے قریبی رابطہ معلوم ہوتا ہے۔اس لئے آپ نے موصوف سے پوچھا کہ مولوی نورالدین صاحب ؓ (خلیفۃ المسیح الاوّل) اور مولوی عبد الکریم سیالکوٹی ؓ کا کیا حال ہے انہوں نے آپ سے کہا کہ دونوں قادیان گئے ہیں۔چنانچہ آپ کی درخواست پر چوہدری صاحب کا رڈ لے آئے (حضرت شیخ صاحب بخار میں مبتلا تھے۔) بیعت کا کارڈ انہوں نے ہی لکھا اور آپؓ نے ٰامَنَّا وَ صَدَّقْنَا فَاکْتُبْنَا مَعَ الشَّاھِدِیْنَ لکھ کر دستخط کر دیئے۔سیٹھی غلام نبی ؓ کے احمدیت قبول کرنے پر بھائیوں میں اختلاف ہوا اور کاروبار الگ الگ ہو گیا۔تھوڑی مدت کے بعد آپ قادیان گئے تو حضرت اقدس ؑ کے بالاخانے پر حضرت اقدس ؑ کے خادم حضرت حافظ حامد علی ؓ کے ساتھ ملاقات ہوئی۔حضرت اقدس ؑکھڑے رہے اور آپ کو چارپائی پر بیٹھنے کو کہا اور خود ایک بکس میں سے مصری نکالی اور خود شربت بنا کر آپ کو پلایا۔مذکورہ ملاقات میں آپ نے حضرت اقدس ؑ سے براہین احمدیہ مانگی جو ختم ہو چکی تھی۔صرف ایک نسخہ حضرت ؑکے استعمال کا تھا جسے آپؑ نے سیٹھی صاحب کو دے دیا۔واپسی پر آپ بھیرہ حضرت حکیم مولانا نورالدینؓ (خلیفۃ المسیح الاوّل) سے ملاقات کر کے گھر واپس آئے۔ایک روایت کے مطابق آئینہ کمالات اسلام توسیع کے زیر تصنیف کے ۸۰ صفحات حضرت اقدس ؑ نے آپ کو دیئے۔ایک دفعہ سیٹھی صاحب کا قیام حضرت مولانا حکیم نور الدینؓ (خلیفۃ المسیح الاوّل) کے گھر