مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 537 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 537

مکتوبات احمد ۵۳۷ جلد چهارم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ بحضور فیض گنجور حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضور کی کل تقریر سن کر میں نے پختہ عہد کیا ہے کہ میں آئندہ دنیا کے واسطے ہرگز نہیں پڑھوں گا ۔ بلکہ آج سے میں اپنی زندگی کو دین کے واسطے وقف کرتا ہوں اور حضور کے منشاء کے مطابق دینی تعلیم اور صرف انگریزی زبان اور سنسکرت پڑھوں گا اور اس کے بعد اگر زندگی نے وفا کی تو محض للہ دین کی خدمت میں زندگی بسر کروں گا ۔ پر چونکہ انسان کمزور ہے اور پھر بچپن اور بھی کمزور کرتا ہے ۔ لہذا اس تحریر کے ذریعہ میں حضور سے اس عہد اور ارادہ پر قائم رہنے اور اس کی توفیق ملنے کے لئے دعا کی استدعا کرتا ہوں۔ حضور کا غلام ۲۷ / دسمبر ۱۹۰۵ء خاکسار غلام حسین ولد میاں محمد یوسف اپیل نویس مردان پشاور طالب علم جماعت فورتھ ہائی مدرسہ تعلیم الاسلام قادیان مکتوب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میں مطلع ہوا ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا - خدا تعالیٰ اس راہ میں برکت دے اور اخیر تک اس راہ پر استقامت بخشے آمین ۔ مناسب معلوم ہوتا ے کہ اپنا یہ ارادہ پرچہ احکم و بدر میں شائع کرادیں اور خدا سے ارادہ پر قائم رہنے کے لئے دعا کرتے رہیں ۔ الحکم نمبر ۳ جلد ۱۰ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۶ ء صفحه ۳ والسلام مرزا غلام احمد