مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 503
مکتوب نمبر۹ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الکَرِیْمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ چونکہ سرور سلطان کے ایام وضع حمل کے قریب معلوم ہوتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ والدہ سرورسلطان اگست ۱۹۰۷ء کی دس ۱۰ تاریخ تک قادیان میں پہنچ جائیں اور یہ ضروری ہے کہ ایک ایسی نوکر عورت ساتھ لے کر آئیں کہ ان دنوں میں کچھ مدت تک سرور سلطان کے پاس رہے تا بچہ کو رکھے اور اس کی خدمت بھی کرے جو تنخواہ مقرر کی جائے گی ہم دے دیں گے کیونکہ والدہ محمود احمد بیمار رہتی ہیں اور کوئی محنتی اور قابل اعتبار عورت ملتی نہیں وہاں سے ایک خادمہ عورت کا آنا ضروری ہے۔پشاور سے تلاش کرا کر ساتھ لانی چاہیئے۔زیادہ خیریت ہے۔مکرر یہ کہ دس۱۰ اگست ۱۹۰۷ء تک ضرور آجاویں گو دس اگست سے دو تین روز پہلے ہی آجائیں کیونکہ غالباً یکم اگست سے دسواں مہینہ شروع ہوگا اور بموجب قاعدہ طبی کے نو۹ مہینہ اور دس دن ہوا کرتے ہیں۔اس لئے آپ کوکھول کر لکھا گیا ہے۔۳۰؍ جولائی ۱۹۰۷ء والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ