مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 502
مکتوب نمبر۸ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ واضح ہو کہ سرور سلطان اس بات کو پسند نہیں کرتی کہ کارِ خیر سے فراغت ہونے کے لئے پشاور میں جاوے اور پشاور بھیجنے کا نام سن کر ہی روتی ہے اس لئے ہم نے یہ صلاح موقوف رکھی ہے کہ وہ پشاور میں جاوے۔لہٰذا اطلاع دی جاتی ہے کہ کوئی لینے کے واسطے نہ آوے یہی تجویز قرار پاچکی ہے کہ اسی جگہ رہنا ہوگا۔۱۳؍جون ۱۹۰۷ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان اور ہم وقت پر خط بھیج دیں گے اس وقت اس کی والدہ آجاویں اور ہمارے خط کے منتظر رہیں۔والسلام