مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 45 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 45

مکتوبات احمد لده جلد چهارم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ سیدی ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضور نے غلام کی ہمشیرہ امتہ الرحمن کے رشتہ کے لئے اپنے رشتہ داروں میں کوشش کرنے کے لئے فرمایا تھا۔ سو عاجز نے مطابق حکم حضور اپنے قبیلہ میں ہر چند کوشش کی ہے کوئی صورت خاطر خواہ میسر نہیں آئی ۔ جو خواہاں ہیں وہ حضور کے مخالف ہیں مخالفوں سے تعلق قائم کرنا پسند نہیں ۔ عاجز کی گزارش ہے کہ اس معاملہ کو زیادہ عرصہ تک ملتوی نہ رکھا جائے ۔ حضور جس جگہ مناسب سمجھیں تجویز فرماویں۔ عاجز کو کل جناب نواب صاحب نے بھی جلدی فیصلہ کرنے کی تاکید کی ہے اور دیر کو بہت مگر وہ خیال کیا ہے ۔ چند آدمیوں کا انہوں ( نے ) نام بھی لیا ہے اور ان کی شرافت کی بہت تعریف کی ہے ۔ اُن میں سے ایک اخویم احمد نور صاحب کا بلی ہیں ۔ احمد نور صاحب کی طرف کبھی کبھی والد صاحب مرحوم بھی خیال کیا کرتے تھے مگر محض لله - حضور جیسا مناسب جانیں اور جہاں بہتر سمجھیں تجویز کر دیں مگر جلدی فیصلہ ہونا ضروری ہے۔ عاجز کا اور ہمشیرہ امۃ الرحمٰن کا اس بات پر کامل ایمان ہے کہ حضور کے فیصلہ میں نور اور برکت ہوگی ۔ مورخہ ۳۰ جولائی ۱۹۰۴ء والسلام حضور کی جوتیوں کا غلام عبد الرحيم ولد قاضی ضیاء الدین صاحب مرحوم ے مراد حضرت نواب محمد علی خاں صاحب آف مالیر کوٹلہ ۔ (مرتب) خطوط وحدانی کا لفظ خاکسار مرتب کی طرف سے ہے۔