مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 490 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 490

مرزا عزیز احمد صاحب نے میانوالی سے مفصلہ ذیل خط حضرت کی خدمت میں بھیجا تھا۔بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ بخدمت امام زمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ فدوی اپنے گذشتہ قصوروں کی معافی طلب کرتا ہے اور التجا کرتا ہے کہ اس خاکسار کی گذشتہ کوتاہیوں کو معاف کر کے زمرہ ٔتابعین میں شامل کیا جائے۔نیز اس عاجز کے حق میں دعا فرماویں کہ آئندہ اللہ تعالیٰ ثابت قدم رکھے۔حضور کا عاجز عزیز احمد اس کے جواب میں حضرت صاحب نے فرمایاکہ۔مکتوب ’’ہم وہ قصور معاف کرتے ہیں۔آئندہ اب تم پرہیزگار اور سچے مسلمانوں کی طرح زندگی بسر کرو اور برُی صحبتوں سے پرہیز کرو۔برُی صحبتوں کا انجام آخر برُا ہی ہوا کرتا ہے۔‘‘ ٭ ٭ الحکم نمبر۳۸ جلد ۱۱ مورخہ ۲۴؍اکتوبر۱۹۰۷ء صفحہ ۱۴