مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 44
مکتوبات احمد ママ جلد چهارم ہے کیا اب بھی وہیں اجازت دیتے ہیں یا کوئی اور جگہ جو عاجز کے حال کے موزوں ہو ۔ دراصل جگہ کے بارہ میں عاجز از حد مضطر ہے ۔ گھر کی نسبت یہ حال ہے کہ پرسوں ڈپٹی کے بیٹے نے بذریعہ ڈاک نوٹس لے دیا ہے کہ ایک ہفتہ تک مکان خالی کر دو ورنہ تین روپیہ ماہوار کرا یہ مکان واجب الادا ہوگا ۔ اس دقت کے رفع کے لئے بھی حضور دعا فرماویں کہ بے منت غیرے کوئی جگہ مولا کریم میسر کرے ۔ کے ارجولائی ۱۹۰۲ء والسلام والاکرام عریضه نیاز مسکین ضیاء الدین عفی عنہ مکتوب نمبر ۹ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ * حکیم فضل دین صاحب سے دریافت کر لیجئے کیا مہمان خانہ میں آپ کے لئے جگہ نہیں اور عنقریب میرے اس دالان کے پیچھے ایک مکان بننے والا ہے اس میں آپ رہ سکتے ہیں بالفعل گزارہ کر لیں کوئی گھر تلاش کر لیں ۔ والسلام نوٹ : اس پر دستخط موجود نہیں مگر تحریر حضور کی ہے ۔ ( مرتب ) لے محترم قاضی عبدالسلام صاحب تحریر کرتے ہیں کہ حضرت قاضی عبد الرحیم صاحب نے مجھے لکھوایا کہ حضرت دادا صاحب جب قادیان میں آئے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دار مسیح میں رہائش کی کی جگہ دی تھی ۔ میری ولادت دسمبر ۱۹۰۲ء میں اس مکان میں ہوئی جہاں اب حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کا مکان ہے۔ یہ جگہ ڈپٹیوں کی تھی اور کرایہ پر لی ہوئی تھی ۔